نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ

3

اسلام آباد، 29جولائی(اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔

 دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز ون آن ون ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور دیرینہ برادرانہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جس میں خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔