اسلام آباد،20جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو وزارتِ خارجہ اسلام آباد آمد پر کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیااور متفقہ مشترکہ اعلامیے پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سالانہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا یہ دورہ، وزارت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہےجبکہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد کسی کینیڈین وزیرخارجہ کا پہلا دور ہ پاکستان بھی ہے۔











