وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے ملک کی ملاقات

7

اسلام آباد،15 جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بدھ کے روز ملاقات کی ۔

وزیراعظم  نے سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران  کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔