اسلام آباد، 14 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ملاقات کی۔
وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں کی صحت، ہنگامی طبی خدمات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی معیاری اور بروقت طبی نگہداشت کے لیے ادارے کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔











