وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ریاض ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال

2

ریاض/اسلام آباد، 01 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اپنے سرکاری دورے کے سلسلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔

شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ریاض آمد پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے وفاقی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔