گلگت، 06 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، آئندہ حکمتِ عملی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔











