اسلام آباد،4 جولائی ( اے پی پی): پاکستان نے عالمی آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس 2026 میں نمایاں ترین بہتری ریکارڈ کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کر لیا ہے۔ پاکستان کا انڈیکس اسکور 2025 کے 56.4 سے بڑھ کر 67.7 ہو گیا ہے، جو کہ 20 فیصد نسبتی بہتری اور کنیکٹیویٹی کے شعبے میں 22.8 پوائنٹس کے شاندار اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان نے “مینگ فل کنیکٹیویٹی” میں بھی 79 کا بہترین اسکور حاصل کیا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل وژن کی عکاس ہے۔ بہتر آئی سی ٹی اشاریے ملکی تعلیم، فری لانسنگ اور کاروبار سے براہ راست منسلک ہیں، اور یہ پیش رفت سرمایہ کاروں اور عالمی ٹیک کمپنیوں کے لیے ایک انتہائی مثبت پیغام ہے۔











