چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

4

اسلام آباد، 3جولائی( اے پی پی) : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں وہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں۔ تہران آمد پر ایرانی حکام اور پارلیمانی نمائندوں نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

تہران پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایرانی قیادت، پارلیمان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای عالمِ اسلام کی ایک مؤثر اور باوقار شخصیت تھے، جن کی دینی، فکری اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی قیادت اور پارلیمانی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا جائے گا۔