لاہور، 27 جولائی ( اے پی پی ): چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے منگل کو لاہور میں سید علمدار حسین شاہ (صدر، نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن، امریکہ) اور سید امجد حسین شاہ (اوورسیز پاکستانی امریکن) سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔
اس موقع پر شہزاد ملک، امجد جاوید سلیمی، سید موسیٰ کاظم بخاری، ڈاکٹر رافع گیلانی، چوہدری نثار، ناہید بیگ ایڈووکیٹ، صفدر علی، حسن شہزاد ملک، معتصم ملک، ڈاکٹر حماد خان اور شہلا کلاچی بھی موجود تھے۔











