کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

6

اسلام آباد،28جولائی  (اے پی پی):کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری  (مشرقِ وسطیٰ) زاہد حسین نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں  پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے جبکہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔