کھیلوں سے منسلک صحافیوں کی فلاح و بہتری کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کریں گے، عطاء اللہ تارڑ

1

اسلام آباد، 02 جون ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے منسلک صحافیوں کی فلاح و بہتری کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس وہ واحد چینل ہے جو فیفا ورلڈ کپ 2026 براہ راست دکھا رہا ہے، حکومت صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کےلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم کی بہتری کےلئے صحافیوں کی تجاویز ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔