آئی جی موٹروے پولیس کی زیر صدارت ماہانہ ریجنل کانفرنس، زونز کی کارکردگی کا جائزہ

3

اسلام آباد، 18 اگست (اے پی پی): آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت ماہانہ ریجنل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے تمام ریجنز اور زونز کے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں تمام زونز کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی موٹروے پولیس نے محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو دوران سفر بروقت امداد، رہنمائی اور ہر ممکن معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد اور خدمت موٹروے پولیس کا نمایاں خاصہ ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، محفوظ سفری ماحول اور عوامی خدمت موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔