آزادکشمیر  کے انتخابات  میں (ن) لیگ کامیاب جماعت کے طور پر سامنے آئی، اکثریت سے آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے، رانا ثناء اللہ

6

اسلام آباد۔17اگست  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر  کے انتخابات میں )ن( لیگ کامیاب جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے،ن لیگ اکثریت سے آزادکشمیر میں حکومت بنائےگی۔

پیر کو اسلام آباد میں غربی باغ سے کامیاب ایم ایل اے ساجد عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 25 نشستوں پر (ن) لیگ کو کامیابی ملی ہے، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے،امن و امان کی وجہ سے 6 سیٹس پر انتخابات نہیں ہو پائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 53 کی اسمبلی میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت مل گئی ہے،آزادکشمیر کی صورتحال کو درست کرنےکےلیے (ن) لیگ کو مینڈیٹ ملا،ووٹرز نے ن لیگ کو ووٹ دیا اور اعتماد کا اظہار کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے تعمیر و ترقی کرکے دکھائی ہے،ساجد اقبال ایل اے14 سے منتخب ہوئے، ووٹرز نے بھاری اکثریت سے انتخابات جتوائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کشمیری اتنے ہی پاکستان کےمالک ہیں جتنے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ فیصل اور ساجد اقبال مل کر آزادکشمیر کی ترقی کےلیے کام کریں گے۔

ایل اے 13 غربی باغ سے کامیاب امیدوار ساجداقبال نے کہا کہ آزادکشمیر میں امن و امان صورتحال کے باوجود غیر جانبدار انتخابات ہوئے،آزادکشمیر میں مشکل حالات میں نئی اسمبلی بننے جارہی ہے،اس کا بڑا چیلنج امن وامان کی صورتحال ہے،دھرنے میں شریک مظاہرین کو نیا پیغام دینےکی کوشش کریں گے، مایوسی ختم کریں گے،ن لیگ کا ہمیشہ سے تعمیر و ترقی کا نظریہ رہا ہے۔مجھے (ن) لیگ نے دعوت دی، ن لیگ کے ساتھ الحاق کا اعلان کرتاہوں، آزادکشمیر میں کافی عرصے سے پسماندگی ہے، اسے اندھیروں سے نکالنا ہے ۔