آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری

4

مظفرآباد، 10 اگست (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔

ضلع باغ کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کی بڑی تعداد حق رائے دہی کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہے۔

انتخابات کے اس مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن میں 4 لاکھ 60 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔