آزاد کشمیر انتخابات: لاہور کی دو مہاجر نشستوں پر پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

5

لاہور، 2 اگست (اے پی پی): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت لاہور میں قائم مہاجرین جموں و کشمیر کی دو نشستوں ایل اے 34 جموں ون اور ایل اے 41 ویلی ٹو پر پولنگ جاری ہے۔ پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی، جہاں ووٹرز جوش و خروش سے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔انتخابی عمل کو شفاف، آزادانہ اور پرامن بنانے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن کے عملے اور متعلقہ انتظامی افسران بھی انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مرحلہ وار منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ آج لاہور سمیت پاکستان بھر میں قائم مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔