براڈ پیک حادثہ: 5 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو سے اسلام آباد روانہ

0

سکردو/اسلام آباد،7 اگست (اے پی پی):براڈ پیک پر 31 جولائی کو برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔گزشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن اور زمینی سرچ ٹیموں کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 5 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں برآمد کی گئیں۔

غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتوں کو سکردو سے ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد پہنچنے پر غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتوں کو ان کے متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں کے سپرد کیا جائے گا۔ بعد ازاں ان کوہ پیماؤں کی میتوں کو ان کے آبائی ممالک روانہ کیا جائے گا۔

پاک فوج اس تمام عمل میں سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔