سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف

2

لودھراں, 8 اگست )اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج لودھراں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر کالجز طاہر سلطان، شیخ افتخار الدین تاری، ڈپٹی ڈائریکٹرز عدیل ملک، عزیز طاہر، صائمہ رفیق، پرنسپل پروفیسر نعیمہ حنیف سمیت دیگر افسران اور کالج انتظامیہ نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں، کیونکہ بہتر تعلیمی ماحول ہی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارِ خیر کے کاموں میں مخیر حضرات اور معاشرے کے تمام طبقات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی ایک بنیادی ضرورت ہے، جس کے لیے نجی شعبے کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کالج میں جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا اور تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا۔