ضلعی انتظامیہ کا اجلاس، یوم آزادی کی مرکزی پرچم کشائی اور آزادی پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ

0

اسلام آباد ،  10 اگست  ( اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت میں 14 اگست کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس پیر کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں یوم آزادی کے مرکزی پرچم کشائی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پریڈ گراونڈ میں ہونے والی آزادی پریڈ کے حوالے سے بھی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سی ڈی اے، پولیس، ٹریفک پولیس کے افسران شریک ہوۓ۔ ڈاریکٹر ڈی ایم اے، ڈاریکٹر ایکسائز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اے سیز بھی شریک ہوۓ۔

اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جبکہ شہر کی تمام اہم عمارتوں کی سجاوٹ کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام متعلقہ اداروں کو یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں منعقد ہونے والی چھوٹی بڑی تقریبات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔