عامر خان کا یومِ آزادی پر قوم کو پیغام، اتحاد اور محنت سے پاکستان کو مضبوط بنانے کی تاکید

3

اسلام آباد، 14 آگست ( اے پی پی): عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے 14 اگست کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اپنے ہیروز کی عزّت و قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایک روشن اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

 اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جشنِ آزادی وطنِ عزیز میں امن، اتحاد اور خوشحالی لائے گا۔

 انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ایمانداری اور سخت محنت سے ملک کی خدمت کا عہد کریں، جبکہ جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔