اسلام آباد، 25اگست (اے پی پی ):اسلام آباد میں عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے سلسلے میں چراغاں اور سجاوٹ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں کو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں عمارتوں، مساجد اور مارکیٹوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے، عقیدت مند اپنے گھروں اور گلیوں کو خوبصورتی سے سجا کر جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد کی سجی ہوئی روشن شاہراہیں عشقِ رسول ﷺ اور عقیدت کا خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں، جبکہ شہر بھر میں میلاد کی محافل اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
پاکستان بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی بارہ ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔











