معروف کرکٹ تجزیہ کار و سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد

6

اسلام آباد،14 اگست ( اے پی پی): معروف کرکٹ تجزیہ کار و سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں اور ان کی ان تھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن میسر آیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے لبوں پر وطن کے گیت اور دلوں میں آزادی کی دھڑکن ہونی چاہیے۔

 یاسر حمید کا مزید کہنا تھا کہ چاہے عملی میدان ہو یا کھیل کا میدان، ہم سب کو ہر شعبے میں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھ کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا ہو گا، جس کے بعد انہوں نے “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔