میری ٹائم ٹاسک فورس کے تحت بندرگاہوں کی بہتری کے لیے 85 اصلاحی اقدامات مکمل

5

اسلام آباد ،27اگست (اے پی پی): میری ٹائم ٹاسک فورس کے تحت بندرگاہوں کی کارکردگی، کارگو کی روانی اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 85 اصلاحی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اہم اقدامات میں ڈریجنگ کے ذریعے بندرگاہوں کی گہرائی برقرار رکھنا، بندرگاہوں پر موجود 2 ہزار سے زائد پرانے کنٹینرز کو منتقل کر کے رش کم کرنا، ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز کے نظام کو خودکار بنانا اور شپنگ لائنز کو ایندھن کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا شامل ہیں۔اس عمل میں نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) نے مربوط کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل اور فیس لیس کسٹمز سسٹم کے نفاذ سے شفافیت، کارکردگی اور بندرگاہوں کے انتظام میں بہتری آئی ہے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے کارگو کی ترسیل تیز ہو گی اور تاجروں کو بندرگاہوں پر بہتر سہولیات ملیں گی۔