مکہ مکرمہ، 7 اگست (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔
عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت حاصل کی۔
عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور علاقائی و عالمی امن کے لیے خصوصی دعا کی۔











