وزیراعظم  شہباز شریف سے  وفاقی وزیرِ مذہبی امور کی ملاقات

5

اسلام آباد: 18 اگست ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت پر آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے جاری اقدامات کے بارے میں  وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات سمیت  حج  کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی  ہدایت کی۔