وزیراعظم کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ پربرہمی کا اظہار، سخت ترین کارروائی کے احکامات جاری

0

اسلام آباد،26اگست  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے   سخت ترین کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

 پمز میں آتشزدگی کے واقعہ کےحوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔وزیر اعظم نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ،اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے سیکریٹری صحت کو معطل کرتے ہوئے اجلاس سے جانے کا کہا۔

وزیراعظم نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود معصوم بچوں کے والدین  سے دلی اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر دل رنجیدہ ہے،والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللّہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی اعلیٰ سطح کی کمیٹی  نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں،  سابق سیکرٹر ی داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔