وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات

1

اسلام آباد: 24 اگست ( اے پی پی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز  شیخ نائف بن عید آل ثانی نے ملاقات ہوئی. اس موقع پر وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم، ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطری وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں،

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے والدِ امیر کی وفات پر تعزیت کے لیے اپنے حالیہ دورہءِ قطر کا ذکر کیا. اور کہا کہ پاکستان قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے،

قطری وفد نے پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.