وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

4

اسلام آباد، 4 اگست ( اے پی پی ): وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ملاقات کی، جس میں سندھ کی ماحولیاتی صورتحال اور ماحولیات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سندھ میں اربن فاریسٹ گرین انیشیٹو پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

گورنر سندھ نے ماحول کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کے اقدامات کو سراہا، جبکہ وفاقی وزیر نے یومِ آزادی کے موقع پر سندھ میں شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے وزیر ریلوے کی مشاورت سے سندھ میں ریلوے لائنوں کے اطراف اربن فاریسٹ قائم کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔ گورنر سندھ نے وفاقی وزیر کو گورنر ہاؤس کراچی کے دورے کی دعوت دی اور انہیں گورنر ہاؤس میں طلبہ و طالبات سے ماحولیاتی آگاہی کے موضوع پر خطاب کرنے کی دعوت بھی دی، جسے وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے قبول کر لیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی ہم آہنگی، استحکام اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ہمارے ہیرو ہیں۔