پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے دی

3

اسلام آباد، 04 آگست ( اے پی پی): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے دی، جہاں پہلے ہاف میں ایک گول کے خسارے کے بعد قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے حیات زکریا (32 ویں منٹ)، رانا وحید اشرف (45 ویں منٹ)، عبدالرحمٰن (55 ویں منٹ) اور شاہد حنان (57 ویں منٹ) کے فیلڈ گولز کی بدولت فتح حاصل کی، جبکہ کوریا کی جانب سے کم ہیونگ جن، یانگ جی ہون اور کم یونگ بوک نے گول اسکور کیے۔ میچ کے مہمانِ خصوصی وفاقی محتسب اعلیٰ نوید کامران بلوچ تھے، جنہیں میچ کے اختتام پر پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ تقریب میں اولمپین حسن سردار، اولمپین سمیع اللہ خان اور ڈی جی پی ایس بی یاور حسین سمیت اہم شخصیات اور میچ آفیشلز بھی موجود تھے۔