کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس، عوامی مرکز کا دورہ

3

کراچی ،29 اگست ( اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس، عوامی مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پورے پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن نقوی نے شہریوں سے ٹوکن کے اجراء سے باری آنے تک کے وقت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آئے شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند منٹ میں کام ہوا۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ بنوانے میں کوئی مشکل پیش آئی نہ ہی انتظار کرنا پڑا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس عوامی مرکز کو شہریوں کی سہولت کے لیے کشادہ کیا جائے گا۔