کشمیریوں کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی محبت و کارکردگی کا نتیجہ ہے: امیر مقام

2

باغ، 8 اگست ( اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ انجیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد اور محبت ہمارے قائدِ محترم میاں محمد نواز شریف صاحب کے ماضی، میاں شہباز شریف صاحب کے ماضی و حال، اور ہماری بہن مریم نواز شریف صاحبہ کی کارکردگی و کشمیریوں سے محبت کا نتیجہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے عوامی اجتماع (جلسہ) سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے نواز شریف  کی اس بات پر یقین کیا ہے کہ وہ کشمیر کے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ ان کے خلوص اور محبت نے کشمیریوں کے دل جیت لیے۔ مریم نواز شریف  نے بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ جو کچھ میں پنجاب میں کر رہی ہوں، وہی تمام پروگرام کشمیر میں بھی منتقل ہوں۔ اسی طرح میاں شہباز شریف نے بھی کشمیریوں کی کسی ڈیمانڈ کے بغیر پانچ دانش اسکول دیے، کیونکہ کشمیریوں کا بھی حق ہے کہ وہ مفت اور معیاری تعلیم حاصل کریں اور ان کے بچوں کو بہتر مستقبل کے مواقع ملیں۔