حب 20اگست (اے پی پی )کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے اٹک سیمنٹ فیکٹری کا دورہ کیا جہاں سنئیر منیجر شاکر حسین ورسنئیر ایڈمنسٹریٹیو افیسرکرنل رضاء اللہ نے صنعتی ادارے کی جانب سے جانب سے انہیں فیکٹری کی کارکردگی، پیداواری سرگرمیوں اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی(CSR)کے تحت جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے صنعتی ادارے میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈسیفٹی ایس اوپیزاور سی ایس آر پروگرام کے تحت فلاحی اقدامات پر عملدرآمد کوقابل تحسین قراردیا کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا کہ صنعتی اداروں کا مقامی آبادی کی فلاح و بہبود میں کردار انتہائی اہم ہے، سی ایس آر کے تحت علاقے میں بنیادی سہولیات اور عوامی فلاح کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ اٹک سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ نے اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت صحت، تعلیم اور کمیونٹی کی بہتری کیلئے اہم اورم?وثر اقدامات اٹھائے ہیں جو کہ فیکٹری منیجمنٹ کی لیبرزکی ویلفئیر اورعلاقے میں معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے حوصلہ افزاء اقدامات ہیں کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے اس توقع کااظہار کیا کہ آئندہ بھی اٹک سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ اسی طرح حب کے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھاتے رہے گے۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے شجرکاری مہم کے تحت فیکٹری کے احاطے میں پودا بھی لگایا اوراس امید کا اظہار کیا کہ اٹک سیمنٹ انتظامیہ ماحولیاتی بہتری میں مزید کردار ادا کر ے گا۔











