آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم کا بابائے حریت سید علی گیلانی کی برسی کی تقریب سے خطاب

0

اسلام آباد، 01 ستمبر (اے پی پی ):   آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے بابائے حریت سید علی گیلانی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سید علی گیلانی  کے کردار اور جدوجہد کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اپنے موقف ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘ پر مرتے دم تک قائم رہے،  کشمیری قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ بھارت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی، تحریک آزادی کشمیر ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو چکی ہے۔  نئی نسل بھی جدوجہد آزادی  کو جرات و استقامت سے آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کو ہدایت کی کہ تحریک آزادی کشمیر کے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان کی یاد میں تقریبات کے انعقاد کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے۔