اسلام آباد میں ڈینگی کے خلاف سی ڈی اے کا ویکٹر کنٹرول آپریشن جاری، 300 فیلڈ اہلکار متحرک

0

اسلام آباد، 10ستمبر( اے پی پی): سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ڈینگی کے خلاف ویکٹر کنٹرول آپریشنز جاری ہے شہری اسلام آباد میں 300 فیلڈ اہلکار ڈینگی کے خلاف متحرک ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ دیہی اسلام آباد میں 600 سے زائد فیلڈ اہلکار ڈینگی کنٹرول آپریشنز میں مصروف ہے۔اسلام آباد میں ڈینگی افزائشی مقامات کی مسلسل نگرانی اور خاتمہ جاری ہے  جبکہ شہری اسلام آباد میں 12 لاکھ 40 ہزار سے زائد سرویلنس سرگرمیاں مکمل ہوئی۔

سی ڈی اے ٹیموں کی 5 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں میں ڈینگی سرویلنس کی گئی۔اسلام آباد میں 40 لاکھ سے زائد اندرونی برتنوں اور کنٹینرز کی جانچ پڑتال کی گئی،شہری علاقوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد ڈینگی لاروا تلف کیے گئے.۔

دیہی علاقوں میں 66 ہزار سے زائد ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور تلفی ہوئی۔اسلام آباد کی میونسپل حدود میں 40 ہزار سے زائد افزائشی مقامات کی نشاندہیکی گئی۔رہائشی و تجارتی علاقوں میں ڈینگی افزائشی مقامات کا فوری خاتمہ جاری ہے۔

سی ڈی اے کی ہائی رسک علاقوں میں مسلسل سرویلنس اور نگرانی جاری ہے۔جمع شدہ پانی اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔سی ڈی اے نے شہریوں سے گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دینے کی اپیل کی۔

ڈینگی کی مؤثر روک تھام کے لیے شہری تعاون ناگزیر ہے۔شہریوں نے ڈینگی کے خلاف سی ڈی اے کی مسلسل کوششوں کو سراہاہے۔ڈینگی کے پھیلاؤ سے پہلے احتیاط، وبا سے پہلے بروقت کارروائی، قیمتی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔