ایشین گیمز 2026: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جاپان پہنچ گئی، پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف ہو گا

0

ناگویا، 14 ستمبر ( اے پی پی): ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے جاپان کے شہر ناگویا پہنچ گئی ہے۔

قومی ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 ستمبر کو کرے گی، جہاں کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم سے ہوگا۔ ایونٹ میں کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں نے مکمل تیاری اور عزم کا اظہار کیا ہے۔