بلوچستان میں انسداد دہشتگردی آپریشنز: 24 گھنٹوں میں فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 36 دہشتگرد جہنم واصل

1

راولپنڈی: 4 ستمبر(اے پی پی):پاک فوج بلوچستان میں فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت موثر اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اضلاع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد آپریشنز کیے۔ ان کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسیز، فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 36 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔

 ستونگ: 04 ستمبر 2026 کو آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 6 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں سے برآمد ہونے والا گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات موقع پر ہی تباہ کر دیے گئے۔

– کوئٹہ – علاقہ شعبان: ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے 26 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

– قلات: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر 2 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

– سبی – علاقہ بھاگ: سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں میں بلوچستان بھر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 48 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔

سال 2026 میں اب تک آپریشنز کے دوران 1188 سے زائد دہشتگردوں کو بلوچستان میں جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” ویژن کے تحت انسداد دہشتگردی کے آپریشنز آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔