بیشکیک: وزیراعظم  شہباز شریف کا  آتا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ

0

بیشکیک ،2 ستمبر ( اے پی پی): وزیراعظم  شہباز شریف نے کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں آتا بیئت میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

آتا بیئت آمد پر وزیر اعظم کا استقبال کرغزستان کے فرسٹ نائب وزیراعظم دانیار امان گیلدیئیئف اور وزیر ثقافت، اطلاعات و نوجوانوں میر بیک مامبیتالیئیف نے کیا۔

وزیراعظم نے آتا بیئت میں معروف ادیب چنگیز ایتماتوف کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔

چنگیز ایتماتوف معروف کرغز اورسوویت ادیب ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  آتا بیئت میموریل کمپلیکس  میں یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور وہاں مدفون افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آتا بیئت میموریل کمپلیکس ایک اہم قومی و تاریخی یادگاری مقام اور قبرستان ہے۔ آتا بیئت کے معنی  ‘‘ہمارے آباؤ اجداد کی قبر’’ ہیں۔

اس مقام پر کرغزستان کی متعدد معروف شخصیات کی قبریں موجود ہیں۔