معرکہ لاہور: بزدل بھارتی جنرل نرنجن پرساد اپنی جیپ چھوڑ کر فرار

4

اسلام آباد ،08ستمبر (اے پی پی):غرور و تکبر میں مبتلا بھارتی فوج نے لاہور پر قبضے کا خواب آنکھوں میں سجائے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کر دیا۔

15 بھارتی انفنٹری ڈویژن کے لاہور پر ناکام حملوں کے بعد بھارتی ہائی کمان شدید ہیجان اور پریشانی کا شکار ہو گئی۔

جنرل نرنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ اس کے بریگیڈ لاہور پر دستک دے رہے ہیں۔ بھارتی ہائی کمان نے جنرل نرنجن پرساد کو فرنٹ لائن پر جا کر حقائق کی تصدیق کا حکم دیا۔ زمینی حقائق سے بے خبر جی او سی 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن میجر جنرل نرنجن پرساد فرنٹ لائن کی طرف نکل پڑا۔

 واہگہ کے محاذ پر بی آر بی نہر پہنچنے پر پاک فوج نے بھارتی جنرل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شدید کنفیوژن کا شکار بزدل بھارتی جنرل اپنی سٹار پلیٹ اور جھنڈا لگی جیپ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

پاک فوج نے بھارتی جنرل کی جیپ، نقشے اور جنگی پلان قبضے میں لے لیے میجر جنرل نرنجن پرساد کی جیپ فتح کے نشان کے طور پر آج بھی آرمی میوزیم میں موجود ہے۔