نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب  سید عباس عراقچی سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

4

نیویارک۔24ستمبر  (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی،جس میں اسحاق ڈار نے علاقائی امن اورسلامتی کے فروغ کے لئے بات چیت،سفارتکاری اورمسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔