وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان سے چینی وزارت تجارت کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

1

اسلام آباد،22ستمبر(اے پی پی):  وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت، صنعت و پیداوار رانا احسان افضل خان سے چین کی وزارت تجارت کے چائنا انٹرنیشنل سینٹر فار اکنامک اینڈ ٹیکنیکل ایکسچینجز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاک چین ترقیاتی تعاون، جاری منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد کی قیادت  کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی شوئن نے کی۔ ملاقات میں وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹریڈ ڈپلومیسی) ناصر حمید اور چینی سفارتخانے کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں پاکستان میں چینی ترقیاتی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے متعلق جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد نے ترقیاتی تعاون کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تعاون اور سہولت کاری کو سراہا۔

رانا احسان افضل خان نے پاکستان کے ساتھ  کے دیرینہ تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک بھر میں بالخصوص بلوچستان میں ترقیاتی معاونت اور کمیونٹی پر مبنی منصوبوں میں اس کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کی موجودگی اور مختلف ترقیاتی اقدامات مقامی آبادیوں اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ہیں، جبکہ مسلسل تعاون پاکستان اور چین کے تعلقات کی عملی جہت کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

ملاقات میں مادی معاونت، تعمیراتی منصوبوں اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے متعلق شعبوں میں چینی مہارت، ٹیکنالوجی اور وسائل سے استفادے کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد، مقامی استعداد کار کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل ادارہ جاتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان چین اسٹریٹجک شراکت داری کے وسیع تر فریم ورک کے تحت ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں  اور چینی فریق کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے جاری اقدامات اور مستقبل میں مزید تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عملی اور باہمی مفاد پر مبنی ترقیاتی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔