لاہور12ستمبر ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں عوامی مسائل اور ضروریات پر تبادلہ خیال کیاگیا-ملاقات کرنے والوں میں فاروق احمد مانیکا، چودھری جاوید احمد، عمران اکرم، سردار منصب علی ڈوگر شامل تھے- ارکان اسمبلی نے پاکپتن میں اربن اور رورل ڈویلپمنٹ سے متعلق تجاویز پیش کیں -ارکان صوبائی اسمبلی نے پاکپتن میں الیکٹرو بس کے اجراء اور دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا-پاکپتن کے ارکان اسمبلی نے الیکٹروبس کو دہائی کا گیم چینجر منصوبہ قرار دیا- ارکان اسمبلی کوپاکپتن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار،رفتار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی-صوبائی ارکان اسمبلی نے پاکپتن شہر کی بیوٹیفکیشن پروزیراعلی مریم نوازشریف اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا-ارکان صوبائی اسمبلی نے عارف والا پاکپتن کیلئے جدید ترین نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے قیام پر اظہار تشکر کیا-ارکان صوبائی اسمبلی نے کہاکہ بابا فرید ؒ کی دھرتی پر جدید ترین الیکٹروبس شروع کرنے پر عوام کی طرف سے وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں -پاکپتن میں 15ماحول دوست الیکٹروبسیں عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہیں -پاکپتن میں 15 الیکٹرو بسیں 3 بڑے روٹس پر عوام کے لئے آسانی اور سہولت کا باعث ہیں – جنرل بس سٹینڈ پاکپتن سے عارف والا، بنگہ حیاتروٹ اور نور پور سیال روٹس پر ہزاروں مسافر مستفید ہورہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکپتن سمیت ہر شہر اور گاؤں کی ترقی اور بہتری ہمارانصب العین ہے -مجھے خوشی ہے کہ برسوں سے نظر انداز پاکپتن بھی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے -ہر شہر، ہر علاقے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کررہی ہوں -پنجاب کو بہتر سے بہترین صوبہ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں –











