لاہور، 31اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب نے افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے پنجاب کے پراجیکٹ مشعل راہ ہیں، قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔











