پاپولیشن ویلفیئر کے سرپلس ملازمین میں تعیناتی کے احکامات تقسیم

0

لودھراں ،19 ستمبر (اے  پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے سرپلس ملازمین کو مختلف محکموں میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ملازمین کو حتی الامکان ان کے گھروں کے قریب پوسٹنگ دی گئی ہے۔

یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال لودھراں میں پاپولیشن ویلفیئر کے سرپلس ملازمین میں نئی تعیناتیوں کے احکامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ملازمین کو نئی تعیناتیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ملازمین میں نئی تعیناتیوں کے آرڈرز بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں پی ایس ٹو ڈی سی سیف رسول سمیت دیگر متعلقہ افسران و ملازمین نے شرکت کی۔