نیویارک، 25 ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارت کے یکطرفہ فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کا پانی روکنے یا موڑنے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس یکطرفہ فیصلے کو اقوام متحدہ اور ثالثی عدالت بھی مسترد کر چکی ہیں۔
وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کو کسی بھی صورت ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔











