پاکستان کے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

1

اسلام آباد، 01ستمبر (اے پی پی): پاکستان کے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 10 کلو گرام وزن کے ساتھ 38 فل ایکسٹنشن پنچز مار کر ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 پنچز کا تھا۔

وہ پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈز بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بھی سب سے زیادہ ورلڈ ریکارڈز انہی کے پاس ہیں۔

عرفان محسود نے پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی اور ایلبو سٹرائکس سمیت مختلف کیٹیگریز میں باڈی سٹرینتھ کے سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں، جبکہ وہ امریکہ، برطانیہ، بھارت، چین اور جرمنی سمیت 20 ممالک کے کھلاڑیوں کے ریکارڈز توڑ چکے ہیں اور ان کے 20 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر ہیں۔