پی ایف ایف کا فیفا کے تعاون سے ملک بھر میں ’فٹ بال فار اسکولز‘ پروگرام کا آغاز

0

اسلام آباد، 11 ستمبر ( اےپی پی): پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے فیفا کے تعاون سے ملک بھر میں ‘فٹ بال فار اسکولز’ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 3 ہزار سرکاری اسکولوں کے ذریعے 30 لاکھ طلبہ تک رسائی اور ایک لاکھ 62 ہزار فٹ بالز کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 اسلام آباد میں منعقدہ تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی، فیفا کے سینیئر منیجر انتونیو بویانو سانچیز، پی ایف ایف حکام اور یونیسکو و وزیراعظم یوتھ پروگرام کے نمائندوں نے بتایا کہ اس گراس روٹ منصوبے کے لیے 50 سے زائد ماسٹر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہو چکی ہے جو مزید اساتذہ کو فعال کریں گے، جبکہ فیفا اساتذہ کے لیے اردو زبان میں موبائل ایپ بھی فراہم کرے گا۔

 پی ایف ایف کی قیادت نے اس اقدام کو ملکی فٹ بال کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس اسکیم سے سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کی نکھار اور تربیتی نظام کے لیے ‘فیفا ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اسکیم’ کا باضابطہ آغاز جنوری 2027 میں کیا جائے گا۔