پی ایچ اے: ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس، 3 افسران کی گریڈ 18 ،چار کی 17 میں ترقی

0

 لاہور، 22 ستمبر ( اے پی پی ):  مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹرز راؤ تسلیم اختر، سونیا کلیم اور زونا بٹ نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ کے نمائندے، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن اور پی ڈی جناح باغ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں 3 افسران کو گریڈ 18 جبکہ 4 افسران کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ نثار چیمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس عدیل مجید اور حافظ بلال کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔اسی طرح اسٹاف افسران بلاول رضا اور مصطفیٰ اسحاق کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی، جبکہ محمد ذیشان اور شاہد سعید کی بھی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران مزید محنت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔