گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مستحق افراد کو مفت علاج فراہم کر رہا ہے، جاوید شیخ

0

سکھر،22 ستمبر(اےپی پی)پاکستان کے سینئر اور معروف اداکار جاوید شیخ  کہا ہے کہ  میں ڈاکٹر رحیم بش بھٹی کو مبارکباد دیتا ہوں دل سے دعائیں دیتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان میں ایسا کام کیا ہے جس سے ان لوگوں کی مدد ہوگی میں جو اپنا علاج نہیں کروا سکتے، گمبٹ انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز یہ ادارہ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی صاحب نے بنایا ہے جہاں لیور پلانٹ، کڈنی ٹرانسپلانٹ، ڈائلسز ، این جیوگرافی ہر قسم کا علاج یہاں مفت ہوتا ہے، جو مشکلات کا شکار ہیں ان لوگوں کو  فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اداکار جاوید شیخ مزید کہا کہ جو اپنے علاج پر پیسے خرچ نہیں کر سکتے اپنا علاج کراتے وقت ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے تو یہ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی صاحب کی کاوش ہے کہ انہوں نے ایک ایسا انسٹیٹیوٹ بنایا ہے جہاں وہ لوگ جو افورڈ نہیں کر سکتے وہ وہاں پر آتے ہیں اور اپنا علاج مفت کراتے ہیں میں،  ڈاکٹر رحیم بھٹی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں اور دعا دیتا ہوں کہ اللہ تعالی ایسے کام کرنے کی کہ یار پاکستانی میں ہمت پیدا کریں تاکہ ہمارا ملک اور جو ہمارا مذہب ہے اور یہ سکھاتا ہے کہ انسانیت کے خدمت کرنا۔