وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے یورپین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے اعزاز میں خصوصی تقریب

0

اسلام آباد، 14 اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے یورپین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یورپین کمشنر اور یورپی ممالک کے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور یورپین کمشنر اور یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو اسلام آباد کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔

تقریب میں آسٹریا،بیلجیئم، بلغاریہ،چیک ریپبلک،ڈنمارک،فرانس اور جرمنی کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرلینڈز، رومانیہ، سپین اور سویڈن کے سفارتکار بھی تقریب میں شریک ہوئے،یورپی یونین کے سفارت کاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یورپین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن نے اسلام آباد کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کی تعریف کی۔

یورپین کمشنر اور یورپی ممالک کے سفارت کاروں نے شاندار میزبانی  اور استقبال  پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر یورپین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سینیٹرز اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔