وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول میں شریک پاکستانی اسٹارٹ اَپس کے نمائندوں سے ملاقات

4

سنگاپور، 18 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 میں شرکت کرنے والے پاکستانی اسٹارٹ اَپس کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کی جانب سے پیش کردہ جدید مصنوعات، خدمات اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے حل کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو اپنے جدید کاروباری آئیڈیاز، ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات اور فن ٹیک سلوشنز سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستانی اسٹارٹ اَپس کی بین الاقوامی سطح پر شرکت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔