پاکستان تاجکستان مشترکہ مشق دوستی-III چراٹ میں اختتام پذیر

4

پاکستان تاجکستان مشترکہ مشق دوستی-III چراٹ میں اختتام پذیر

راولپنڈی، 6 نومبر )اے پی پی):پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کی تیسری دو طرفہ مشترکہ مشق دوستی-III اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق کا آغاز 26 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں انسداد دہشتگردی کے تجربات کے تبادلے، آپریشنل ڈرلز اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور باہمی سیکھنے اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔

مشق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور دونوں ممالک کے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کرتی ہے۔